یورپی باشندوں نے جنگ زدہ یوکرینی عوام کی مدد کا نیا طریقہ نکال لیا
یورپی باشندے یوکرین کا دورہ کیے بغیر ایئربی این بی کے ذریعے وہاں رہائشگاہوں کی علامتی بکنگ کروا کے پیسے مقامی باشندوں کو بھجوارہے ہیں
یوکرین پر روسی جارحیت میں تیزی آتے ہی یورپی باشندوں نے جنگ زدہ یوکرینی عوام کی مدد کرنے کا ایک غیر معمولی طریقہ تلاش کیا ہے اور وہ یوکرین کا دورہ کیے بغیر وہاں کرائے پر رہائشگاہیں حاصل کررہے ہیں ۔
اگرچہ یوکرین میں جنگ عروج پر ہے لیکن جنگ زدہ ملک میں ایئربی این بی(سیاحوں کو رہائش کی سہولت مہیا کرنے والی آن لائن مارکیٹ پلیس) کی بکنگ میں زبردست اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
یورپ کے سب سے بڑے ایٹمی ری ایکٹر پر روسی بمباری، نتائج تباہ کن ہوسکتے ہیں
اقوام متحدہ میں روس کیخلاف قرارداد، پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کی عدم شرکت
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین شیئر کر رہے ہیں کہ انہوں نے یوکرین کے مختلف قصبوں میں رہائشگاہیں بک کرالی ہیں جس کا مقصد رہائش اختیار کرنا نہیں بلکہ جنگ زدہ یوکرینی عوام کو عطیات فراہم کرنا ہے ۔
Yesterday I shared an idea to support Ukraine by booking rooms for rent on AirBNB. 24 hours later, 100’s of people are booking AirBnBs in Ukraine as a way to send immediate monetary assistance to people in hard-hit areas. The messages in response from the hosts are so moving pic.twitter.com/ai2Je8VKCt
— IG: @quentin.quarantino (@quentquarantino) March 3, 2022
یوکرینی عوام کی مدد کا یہ طریقہ مشہور انسٹاگرام ہینڈل کوئنٹن کوارنٹینو نے متعارف کرایا۔انہوں نے لکھا کہ کل میں نے یوکرینی باشندوں کی مدد کیلیے ایئربی این بی پر کرائے کے کمرے بک کر نے کا خیال پیش کیا۔ 24 گھنٹے بعدسیکڑوں افراد نے یوکرین میں ایئربی این بی کی بکنگ کروانا شروع کردی تاکہ مشکلات سے دوچار یوکرینی عوام کو فوری مالی امداد بھیج سکیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ لیکن جس بات نے لوگوں کو فوری طور پر اس نیک مقصد کا حصہ بننے پرآمادہ کیا وہ ایئربی این بی کا یہ اعلان تھا کہ وہ بحران کے دوران یوکرین میں کروائی گئی تمام بکنگز پر اپنا حصہ نہیں لیں گے۔ ایئربی این بی نے فی الحال یوکرین میں تمام بکنگز پر فیس معاف کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
Yesterday I shared an idea to support Ukraine by booking rooms for rent on AirBNB. 24 hours later, 100’s of people are booking AirBnBs in Ukraine as a way to send immediate monetary assistance to people in hard-hit areas. The messages in response from the hosts are so moving pic.twitter.com/ai2Je8VKCt
— IG: @quentin.quarantino (@quentquarantino) March 3, 2022
ایئر بی این بی کے سی ای او برائن چیسکی نے بھی اس زبردست ردعمل کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں اس آئیذیا کو زبردست قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یوکرین میں 48 گھنٹوں میں 61,406 راتیں بک کرائی جاچکی ہیں ۔ جن سے حاصل ہونے والی 19 لاکھ ڈالر کی رقم کو ضرورت مند میزبانوں کے لیے عطیہ کیا جا رہا ہے۔جب کہ بہت سے لوگ دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔
We booked some nights in Kharkiv on AirBnB to try to send some tangible, immediate assistance. I wrote the hosts a message and received this back. Only sharing in case you’re not sure if it’s a helpful thing to do. pic.twitter.com/yGzRZVFflk
— Kirsty Webeck (@KirstyWebeck) March 4, 2022
Hoping this is a way to help #ukraine in some small way by booking an Airbnb to get funds quickly & directly to the people on the ground.
If you want to help please read these messages from the lovely lady I booked with for some of the small towns that could most use it 🙏🏼❤️🏡 pic.twitter.com/9C6RRpoOrV
— Caty Price (@caty_price) March 4, 2022
This absolutely works. Did you know you can stay in Kyiv for 8 nights for under £200?
I got this reply and I’m crying. 💛💙 pic.twitter.com/LR9jemVDVf— Beate H 🇪🇺 🇩🇪 😷💛💙🐝🍅 🌱🦔 (@Beate251) March 4, 2022