ویمنز کرکٹ ورلڈکپ:پاکستان کو مسلسل دوسری شکست، آسٹریلیا جیت گیا

الانا کنگ کی 2 وکٹوں اور الیسا ہیلی کی 72رنز کی اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے پاکستان کو7 وکٹوں سے بآسانی ہرادیا،بسمہ معروف اور عالیہ ریاض کی نصف سنچریز رائیگاں

نیوزی لینڈ میں جاری آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے چھٹے میچ میں الانا کنگ کی 2 وکٹوں اور الیسا ہیلی کی 72رنز کی اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے بآسانی شکست دیدی۔

پاکستان نے ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  بسمہ معروف  اور  عالیہ ریاض کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 190 رنز  کا مجموعہ ترتیب دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

وومن ورلڈ کپ: انڈیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی

شاہنواز دھانی کا روٹی گینگ کے ساتھ ڈنر

کپتان بسمہ معروف نے 78ا ور عالیہ ریاض نے 53رنز کی اننگز کھیلی۔آسٹریلیا کی  طرف سے الانہ کنگ نے 24رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

191 رنز کے ہدف  کے تعاقب میں آسٹریلیا نے تیز شروعات کرتے ہوئے اوپنرز ایلیسا ہیلی اور ریچل ہینس  کی عمدہ بلے بازی کی بدولت 11 اوورز کے اندر 60 رنز بنالئے۔ پاکستان کو 11ویں اوور میں اہم بریک تھرو ملا جب نشرا سندھو نے ہینس کو34 رنز پر  آؤٹ کیا ۔

میگ لیننگ اور ہیلی نے دوسری وکٹ کی شراکت میں  63 رنز جوڑے لیکن ہدف سے 68 رنز کے فاصلے پر آسٹریلیا کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا جب 35رنز بنانے والی  میگ لیننگ عمیمہ سہیل کی گیند پر35 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں۔ اس کے بعد ہیلی بھی 72 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئیں تاہم آسٹریلیا نے 3وکٹوں کے نقصان پر ہدف  کو بآسانی حاصل کرلیا۔آسٹریلیا کی جانب سے ایلیس پیری 26اور بیتھ مونی 23 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

متعلقہ تحاریر