خاکروب کا بیٹا بھارتی پنجاب کا وزیراعلیٰ بن گیا

عام آدمی پارٹی کے بھگونت سنگھ نے ریاستی انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے، وہ وزارت اعلیٰ کا حلف بھگت سنگھ کے گاؤں میں لیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں بڑی کامیابی کے دو دن بعد عام آدمی پارٹی کے رہنما اور پنجاب کے نامزد وزیراعلیٰ بھگونت مان نے کہا ہے کہ وہ وزارت اعلیٰ کا حلف بھگت سنگھ کے گاؤں میں اٹھائیں گے۔

بھگونت مان کا کہنا تھا کہ میری گورنر پنجاب سے ملاقات ہوئی ہے اور انہوں نے مجھ سے کہا تھا کہ حلف اٹھانے کی تقریب جہاں چاہوں وہاں ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سپریم کورٹ کی فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن روکنے کی استدعا مسترد

پی پی 206 کا ضمنی انتخاب، لوٹے بمقابلہ لوٹے

انہوں نے کہا کہ میری خواہش پر 16 مارچ کو خطکر کلاں میں حلف لینے کی تقریب ہوگی۔

بھگونت مان نے وعدہ کیا کہ ایسے تاریخی فیصلے کیے جائیں گے جو کہ پہلے کبھی نہیں کیے گئے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب کے گھروں سے لوگ تقریب میں شریک ہوں گے اور بھگت سنگھ کو خراج عقیدت بھی پیش کریں گے۔

عام آدمی پارٹی نے پنجاب اسمبلی کی 117 میں سے 92 نشستیں جیتی ہیں اور کانگریس سمیت بھوجن سماج پارٹی اور شرومانی اکالی دل کے سیاسی اتحاد کو شکست دی ہے۔

عام آدمی پارٹی نے کئی زیرک سیاستانوں کو شکست دی جس میں وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ اور سابق وزیراعلیٰ امریندر سنگھ بھی شامل ہیں۔

نہایت اہم بات یہ ہے کہ بھارتی پنجاب کے نامزد وزیراعلیٰ بھگونت مان کی والدہ خاکروب تھیں اور آج ان کا بیٹا پنجاب کا وزیراعلیٰ بن گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر