حکومت نے تیل کی قیمتیں نہ بڑھا کرعوام کو 30ارب کاریلیف دیا
وزیراعظم نے عالمی مارکیٹ میں غیر معمولی اضافے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نہ اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت خزانہ

وفاقی حکومت نے تیل کی قیمتیں 31 مارچ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومتی فیصلے کے نتیجے میں عوام کو 30 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔
یہ بھی پڑھیے
8.2 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری
اسٹاک مارکیٹ میں نیا ٹریڈنگ سسٹم واپس آئے گا،ایم ڈی فرخ خان
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 125 روپے 56 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل 118 روپے 31 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے عالمی مارکیٹ میں غیر معمولی اضافے کے باوجود تیل کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت 30 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرے گی۔