اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈینسس ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دیا
نئے بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف سی ڈی اے مزدور یونین، آفیسرز ایسوسی ایشن اور دیگر فریقین نے درخواست دائر کی تھی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کالعدم قرار دے دیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ کردہ فیصلہ سنا دیا۔
اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے خلاف کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی مزدور یونین، سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن اور دیگر فریقین نے درخواست دائر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم کا حافظ آباد میں کامیاب عوامی جلسہ ، اپوزیشن کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی
بلدیاتی ترمیمی ایکٹ پر تمام جماعتوں سے بات چیت کےلیے تیار ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات نئے آرڈیننس کے تحت نہیں کروائے جا سکتے۔
عدالت نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات پرانے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت ہی منعقد ہوں گے۔
درخواست گزاروں نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی موجودگی میں آرڈیننس کے ذریعے نیا بلدیاتی نظام لانے کے عمل کو چیلنج کیا تھا۔
حکومتی وکیل کا موقف تھا کہ 19 نومبر کو پارلیمنٹ کا سیشن اختتام پذیر ہو چکا تھا جبکہ یہ آرڈیننس 23 نومبر کو جاری کیا گیا ہے۔
درخواستوں میں اعتراض اٹھایا گیا کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں چیئرمین کو اختیارات نہیں دیئے گئے۔
علاوہ ازیں اس آرڈیننس کو مکمل قانون کا درجہ نہ ملنے پر منتخب بلدیاتی نمائندوں کے مستقبل کے حوالے سے بھی خدشات کا اظہار کیا گیا تھا۔









