آرمی چیف کا آرمی سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ

آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا ، پروقاف تقریب کے دوران میجر جنرل عثمان حق کو کرنل کمانڈنٹ آرمی سروس کور کے بیجز لگائے جبکہ تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی  ایس  پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے آرمی سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

یہ بھی پڑھیے

لمز یونیورسٹی کے طلبہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے مداح بن گئے

دس دنوں میں آرمی چیف کی وزیراعظم سے دوسری اہم ملاقات

آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آرمی چیف  نے اس موقع پر منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران میجر جنرل عثمان حق کو کرنل کمانڈنٹ آرمی سروس کور کے بیجز لگائے ، تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سروس کور کی زمانہ امن اور آپریشنز میں خدمات کو بھی سراہا۔

متعلقہ تحاریر