سجاد علی کے گانے ماہیوال کااینی میٹڈورژن مداحوں کی توجہ حاصل نہ کرسکا
9مارچ کو جاری کیے گئے ماہیوال 2.0 کو اب تک یوٹیوب پر صرف 52ہزار صارفین نے ہی دیکھا ہے
نفرد آواز اور پکے سروں سے سماعتوں میں رس گھولنے والے گلوکار سجاد علی نے اپنے یاد گار گیت ماہیوال کا 2.0ورژن جاری کردیا۔
گانے کا نیاانداز ہی نہیں بلکہ وڈیو بھی منفرد ہے جسے اینی میشن پر تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی نے منگنی کرلی
بورڈنگ پاس کی تصویر اپلوڈ کرنے کا کیا مقصد ہے؟ عدنان صدیقی
تاہم سجاد علی کی یہ کاوش مداحوں کو کچھ خاص پسند نہیں آئی کیوں کہ رواں ماہ 9مارچ کو یوٹیوب پر جاری کیے جانے کے بعد اب تک یہ گانا صرف 52ہزار سے کچھ زائد ناظرین کی توجہ ہی حاصل کرسکا ہے۔
واضح رہے کہ سجاد علی کے یوٹیوب سبسکرائبر کی تعداد 6لاکھ 41ہزار ہے جبکہ ان کے ٹوئٹر فالورز بھی 48ہزار سے زائد ہیں۔
Mahiwal 2.0 Music Video OUT NOW. 🕺https://t.co/vDyernuz0i pic.twitter.com/uVtdXESzXd
— Sajjad Ali (@sajjad_official) March 20, 2022
سجاد علی نے گزشتہ روز اپنے گانے ماہیوال کا یوٹیوب لنک اپنے ٹوئٹ میں شیئر کیا تاہم 48 ہزار میں سے صرف 117مداحوں نے ہی ان کے ٹوئٹ پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔