پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، پہلے دن کے اختتام پر مہمان ٹیم کے 232 رنز
کینگروز ٹیم کے 5 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے، پاکستان نے کیچز ڈراپ کیے، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی دو دو وکٹیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ لاہور میں شروع ہوچکا ہے، آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے دن کے اختتام پر 232 رنز بنائے جبکہ اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
عثمان خواجہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور سنچری سے صرف 9 رنز کی دوری پر 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے
کلب فٹبال، 12 سال بعد رونالڈو خالی ہاتھ لوٹ گئے
وومن ورلڈ کپ: انڈیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی
اسٹیون اسمتھ نے 59 رنز بنائے۔ کل دوسرے دن کا کھیل شروع ہوگا تو آسٹریلیا کے کیمرون گرین اور ایلکس کیری کریز پر موجود ہوں گے۔
پاکستان سے شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ سجاد خان ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
پاکستان کی طرف سے آج فیلڈنگ بہت ناقص رہی، کئی کیچز ڈراپ ہوئے، اسپورٹس تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اگر کیچز ڈراپ نہ ہوئے ہوتے تو دن کے اختتام تک پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوتی۔









