پاک بحریہ اور کسٹمز کا مشترکہ آپریشن، 3 ہزار کلو منشیات ضبط
خفیہ اطلاع پر بحیرہ عرب کے شمال میں کارروائی کی گئی، ضبط شدہ منشیات کسٹمز حکام کے حوالے، مالیت 750 ملین روپے۔

پاک بحریہ اور پاکستان کسٹمز کی سمندر میں مشترکہ کارروائی، ہزاروں کلو منشیات ضبط، مالیت کروڑوں روپے۔
پاکستان نیوی اور پاکستان کسٹمز کے گوادر کلکٹریٹ نے خفیہ اطلاع پر شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ کارروائی کی۔
یہ بھی پڑھیے
پاک بحریہ اور اے این ایف کی مشترکہ کارروائی، 1000 کلوگرام منشیات برآمد
نالوں سے تجاوزات ہٹانے کا آپریشن ”قانونی‘‘ وجوہات کی بنا پر ملتوی
کارروائی کے دوران 3000 کلو منشیات تحویل میں لی گئیں۔ منشیات کی مالیت کا تخمینہ 750 ملین روپے لگایا گیا ہے۔
مشترکہ آپریشن میں ضبط کی گئی منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
آپریشن کے بعد نیوی کے دفتر میں ایک تقریب منعقد کر کے ضبط کی گئی منشیات کسٹمز حکام کے حوالے کی گئیں اور دستاویزات کا تبادلہ ہوا۔
پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں اداروں کے افسران نے انسداد منشیات کے کامیاب آپریشن کے بعد بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا عزم کیا۔









