خواجہ سرا عائشہ مغل پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کیلیے نامزد

آئی ایس پی آر کی طرف سے عائشہ مغل کو تمغہ برائے حسن کارکردگی کیلیے نامزد کیا گیا، یورپی یونین وفد نے انہیں مبارک باد دی۔

خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے سرکرداں عائشہ مغل کو آئی ایس پی آر کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے وفد نے عائشہ مغل کو اس شاندار قومی ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

عائشہ مغل وزارت انسانی حقوق میں ٹرانسجینڈر رائٹس ایکسپرٹ میں کام کر رہی ہیں۔ 2020 میں انہوں نے اقوام متحدہ کے سوئٹزلینڈ میں منعقد ہونے والے ایک کنونشن میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

عائشہ مغل نے خواجہ سراؤں کے حوالے سے تحقیقی آرٹیکلز مختلف جرنلز میں شائع کروائے ہیں۔

انہوں نے خواجہ سراؤں کے حقوق کے حوالے سے 2018 میں منظور ہونے والے ایک قانون کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔

عائشہ مغل حکومت پاکستان کے تحت کام کرنے والے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق میں بھی کام کر چکی ہیں۔

انہوں نے قائداعظم یونیورسٹی میں کچھ وقت پڑھایا بھی ہے جبکہ ان کے پاس ایم فل کی ڈگری ہے۔

متعلقہ تحاریر