شیل کا9-M موٹر وے پر دوسرے ‘انٹیگریٹیڈ ریٹیل آوٹ لیٹ کا افتتاح

آؤٹ لیٹ پر گاڑیوں میں فیو ل بھروانے کے علاوہ  کے الیکٹرک کے تعاون قائم شیل ریچارج  سے  اپنی الیکٹرک وہیکلز بھی چارج کی جاسکتی ہیں

کراچی کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے والے M9 موٹر وے پر  قائم اس نئے  ریٹیل آوٹ لیٹ کو  ’ایس پی ایل اواسس ‘کانام دیا گیا ہے جہاں صارفین کو مختلف سہولتیں میسر آئیں گی۔

شیل ریٹیل آؤٹ لیٹ پر گاڑیوں میں فیو ل بھروانے کے علاوہ  کے الیکٹرک کے تعاون قائم شیل ریچارج  سے  اپنی الیکٹرک وہیکلز بھی چارج کی جاسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ہکلہ ، ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے کا افتتاح، پولیس نے پہلا چالان بھی کاٹ دیا

وفاقی حکومت کا تاریخی فیصلہ، حیدرآباد سکھر موٹروے کا منصوبہ منظور

M9 موٹر وے پر موجود اس آوٹ لیٹ پر مرد و خواتین اور بچوں کی دیکھ بھال  کیلئے بین الاقوامی معیار کے ریسٹ رومز اور مسجد تعمیر کی گئی ہے جبکہ کھانے پینے کیلئے فاسٹ فوڈ  برانڈ کے ایف سی بھی موجود ہے، اس کے علاوہ ، شیل سیلیکٹ اسٹور سے آپ ضرورت کی ہرچیز خرید سکتے ہیں  جبکہ ریٹیل آوٹ لیٹ پرآئل چینج، ٹائر کیئر اور کار واش کی سہولیات بھی موجود ہیں۔

اس موقع پر شیل پاکستان لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو اور مینجنگ ڈائریکٹر، وقار صدیقی  نے ا کہا:” شیل پاکستان M9 موٹروے پر قائم ریٹیل ایکو سسٹم مسافروں اور سیاحوں کو چوبیس گھنٹے خدمات فراہم کرے گا۔“

متعلقہ تحاریر