اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کو خط پبلک کرنے سے روک دیا
صحافی عامر سعید عباسی کے مطابق عدالت نے کہا کہ امید ہے وزیراعظم حلف کی خلاف ورزی نہ کرتے ہوئے کوئی بھی معلومات پبلک نہیں کریں گے۔

صحافی عامر سعید عباسی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو کسی بھی قسم کی معلومات پبلک کرنے سے روک دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کو حلف کی خلاف ورزی میں کوئی بھی معلومات پبلک کرنے سے روک دیا
عدالت امید رکھتی ہے وزیر اعظم ایسا کچھ بھی ظاہر نہیں کریں گے، اسلام آبادہائیکورٹ
— Aamir Saeed Abbasi (@AmirSaeedAbbasi) March 30, 2022
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت امید کرتی ہے کہ وزیراعظم ایسا کچھ بھی ظاہر نہیں کریں گے جس سے ان کے حلف کی خلاف ورزی ہو۔
یاد رہے کہ اہم سرکاری عہدیداران قانونی طور پر تمام سرکاری رازوں کی امانت داری کے پابند ہوتے ہیں۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت اگر کوئی عہدیدار سرکاری راز افشاں کرے تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا دعویٰ ہے کہ انہیں بیرون ملک سے ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس خط میں درج ہے کہ اگر تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ہے جس پر آئندہ چند دنوں میں ووٹنگ متوقع ہے۔









