دبئی ایکسپو 2022: پاکستانی پویلین نے بہترین ڈیزائن کا ایوارڈ جیت لیا
ڈیزائنر راشد رانا کو ملک کے تیسرے بڑے سول ایوارڈ ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے
عالمی نمائش دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان نے بُرج سی ای او ایوارڈ ‘بہترین پویلین ایکسٹیریئر ( بیرونی) ڈیزائن’ کا ایوارڈ جیت لیا۔ دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین راشد رانا نے ڈیزائن کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی ایکسپو2022 میں پاکستانی پویلین نے بہترین بیرونی ڈیزائن کے لیے ’برج سی ای او‘ ایوارڈ جیت لیا۔ دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین راشد رانا نے ڈیزائن کیا تھا۔ ڈیزائنر راشد رانا کو ملک کے تیسرے بڑے سول ایوارڈ ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حدیقہ کیانی کا دبئی ایکسپو 2020میں پاکستانی پویلین کا دورہ
دبئی ایکسپو میں پاکستان فلم ویک کا آغاز، فواد چوہدری
We are happy to celebrate the award given by Burj CEO for "Best Pavilion Exterior Design at Dubai Expo”. pic.twitter.com/qJTvKmXnnr
— PakistanExpo2020 (@Expo2020Pak) March 28, 2022
پاکستان میں جرمنی کے سفیر نے پاکستان اور راشد رانا کو ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد بھی پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ یہ ایوارڈ پاکستان کے بے پناہ ٹیلنٹ کی ایک عالمی دنیا کے لیے پہچان ہے۔
دبئی ایکسپو میں بہترین پویلین کا اعزا زسعودی عرب کے نام رہا تھا۔ دبئی ایگزیبیٹر میگزین (جو عالمی نمائش اور میلوں کا جائزہ لیتا ہے) کی کمیٹی نے سعودی عرب کے حق میں فیصلہ کیا تھا۔ سعودی پویلین کو 40 لاکھ سیاحوں نے وزٹ کیا تھا۔
دوسری جانب دبئی ایکسپو میں بہترین پویلین کو ڈیزائن کرنے پر بین القوامی جیوری نےئ پاکستان کے پویلین کو بہترین ڈیزائن قرار دیتے ہوئے سول ایوارڈ کے لئے منتخب کرلیا۔
واضح رہے پاکستان پویلین کے ڈیزائنرراشد رانا کو رواں ماہ یوم پاکستان کے موقع پر ملک کے تیسرے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ‘ستارہ امتیاز’ سے نوازا گیا تھا۔ پاکستانی پویلین کی جانب سے ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا کہ ‘ہم ملک کے مایا ناز آرٹسٹ اور پاکستانی پویلین کے ایکسٹیریئر ڈیزائنر راشد رانا کو فائن آرٹ کے شعبے میں نمایاں کاکردگی کے اعتراف میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں’