دوسرا ون ڈے : پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف ریکارڈ ساز فتح

پاکستان نے اپنا ون ڈے کی تاریخ کا سب سے بڑا349رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر 49ویں اوور میں حاصل کرلیا، کپتان بابر اعظم اور امام الحق کی شاندار سنچریز

پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور امام الحق کی شاندار سنچریز کی بدولت 349رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کرکے دوسرے ون ڈے میں آسٹرلیا کو6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ تین ون ڈے میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

آسٹریلیا کا 349 رنز کا پہاڑ ہدف پاکستان نےایک اوور پہلے ہی 4 وکٹوں  کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان بابر اعظم 114 جبکہ امام الحق 106 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیے

بابر اعظم ون ڈے میں تیز ترین 4000 رنز بنانے والے پہلے ایشین بن گئے


فیفا ورلڈکپ کوالیفائر : مصر کی سینیگال میں ٹیم پر نسل پرستانہ حملوں کی شکایت

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا ہدف حاصل کیا ہے، اس سے قبل 2014 میں قومی ٹیم نے بنگلادیش کے خلاف327 رنز کاہدف حاصل کیا تھا۔

 لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی دعوت پر آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے۔ بین مک ڈرموٹ 104 اور ٹریوس ہیڈ 89 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 4کینگروز کا شکار کیا۔

349 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا رہا ۔اوپنرز فخر زمان اور امام الحق  نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 118 رنز بنائے  جس کے بعد  فخر زمان 67 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ایک وکٹ گرنے کے بعد کپتان بابر اور امام نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے شاندار سنچریز اسکور کیں۔

  بدقسمتی سے دونوں میچ کاخاتمہ کرنے میں ناکام رہے کپتان بابر اعظم 114 جبکہ امام الحق 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اختتامی اوورز میں خوشدل شاہ اور افتخار احمد نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کیلیے ون ڈے میں اپنے سب سے بڑے ہدف  کا حصول ممکن بنایا۔خوشدل شاہ 17 گیندوں پر 27 جبکہ افتخار 7 گیندوں پر 11 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

بابر اعظم تیز ترین 15سنچریز اور امام الحق تیز ترین 9سنچریز بنانے والے بلے باز بن گئے

آسٹریلیا کے خلاف سنچری اسکور کرنے کے بعد بابراعظم کم سے کم اننگز میں 15 ون ڈے سنچری اسکور کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بابراعظم نے 15سنچریز مکمل کرنے کا ریکارڈ صرف 83 اننگز میں حاصل کیا ہے۔ اس کے علاوہ بابراعظم ون ڈے میں آسٹریلیا کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی کپتان بھی بن گئے ہیں۔

دوسری جانب اوپنر امام الحق آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں مسلسل دوسری سنچری اسکور کرکے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 9 سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

متعلقہ تحاریر