مارچ 2022 میں سیمنٹ کی فروخت میں 6.25 فیصد کمی کا سامنا
رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت 2.27 فیصد کمی سے 29.93ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 30.63ملین ٹن رہی تھی۔
مارچ کے مہینے میں سیمنٹ کی فروخت 6.25 فیصد کمی سے 5.04 ملین ٹن کی سطح پر آگئی۔ گزشتہ سال مارچ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 5.37 ملین ٹن رہی تھی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2022کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 4.74ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال مارچ کی 4.56ملین ٹن فروخت سے 4.02فیصد زائد رہی۔ مارچ 2022کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں 63.77فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی اور مارچ 2022 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 2لاکھ 95ہزار 312ٹن رہی جو گزشتہ سال مارچ کے مہینے میں 8لاکھ15ہزار 120ٹن رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
اسٹیٹ بینک کو ڈیجیٹل بینکوں کے لیے متعدد درخواستیں موصول
ایل پی جی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو کمی
مارچ 2022کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی مارکیٹ میں فروخت 1.07فیصد اضافہ سے 3.85ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال مارچ میں 3.8ملین ٹن رہی تھی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت مارچ 2022کے دوران 18.94فیصد اضافہ سے 8لاکھ97ہزار 697ٹن رہی جو مارچ 2021میں 7لاکھ 54 ہزار 741ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔
مارچ 2022کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 71.26فیصد کمی سے 80ہزار584ٹن رہی جو مارچ 2021میں 2 لاکھ80ہزار 411ٹن رہی تھی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی ایکسپورٹ مارچ 2022میں 59.84فیصد کمی سے 2لاکھ14ہزار737ٹن رہی جو گزشتہ سال مارچ میں 5لاکھ34ہزار709ٹن رہی تھی۔
رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ جولائی تا مارچ 2022کے دوران سیمنٹ کی مجموعی(مقامی و ایکسپورٹ) فروخت 5.81فیصد کمی سے 40.81ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 43.33ملین ٹن رہی تھی۔ رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 0.03فیصد کمی سے 36.17 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 36.18 ملین ٹن رہی تھی۔ جولائی تا مارچ 2022کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 35.04فیصد کی نمایاں کمی سے 4.64ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 7.14ملین ٹن رہی تھی۔
رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت 2.27 فیصد کمی سے 29.93ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 30.63ملین ٹن رہی تھی۔ شمالی علاقوں سے رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران 6لاکھ79 ہزار 101ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ایکسپورٹ کی جانے والی 1.91ملین ٹن سے 64.47فیصد کم رہی۔
جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت جولائی تا مارچ 2022کے دوران 6.23 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی فروخت 5.55ملین ٹن سے 12.31 فیصد زائد رہی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 24.31فیصد کی نمایاں کمی سے 3.96 ملین ٹن تک محدود رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے 5.23ملین ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں نمایاں کمی نے سیمنٹ مینوفیکچررز کے ساتھ حکومت کے ریونیو اور زرمبادلہ کو بھی متاثر کیا ہے۔ اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ سیمنٹ انڈسٹری کے لیے دوستانہ پالیسی تشکیل دی جائے تاکہ مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی کھپت بڑھانے کے ساتھ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی پاکستانی سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ کیا جاسکے۔









