صہیونی جیلوں میں 4ہزار سے زائد فلسطینی   افطار سے محروم

صہیونی جیلوں میں اس وقت چار ہزار سے زائد فلسطینی قید ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے

صہیونی  جیلوں میں قید چار ہزار سے زائد فلسطینی مقدس اسلامی مہینے میں اپنے مذہنی عقائد کی ادائیگی سے محروم ہیں جبکہ  فلسطینیوں کو افطار سے بھی محروم رکھا جارہا ہے۔

فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے پی  پی سی  کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی جبر  کے باعث قید چار ہزار سے زائد فلسطینی  ماہ مقدس رمضان المبارک کو  اسلامی عقائد کے مطابق گزارنے سے محروم ہیں ، جیلوں میں قید فلسطینیوں کو روزہ رکھنے کی تو اجازت ہے تاہم افطار کے اہتمام کا کوئی وقت متعین نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

اسرائیلی فوج نے 2021 میں 355 فلسطینیوں کو شہید کیا، رپورٹ

وزیر خارجہ کی فلسطینی ہم منصب کو غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی

رپورٹ کے  مطابق  صہیونی جیلوں میں اس وقت چار ہزار سے زائد فلسطینی قید ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی بھی ہے ، رپورٹ کے مطابق   قیدیوں میں بڑی تعداد ان فلسطینیوں کی بھی  جو بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر