وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد، بھارتی میڈیا پاکستانی جمہوریت کا تمسخر اڑانے لگا

پاکستان میں جیسے ہی وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کےلیے قومی اسمبلی (این اے) کا اجلاس شروع ہوا ، اس سیاسی پیش رفت پر دنیا بھر سمیت بھارت میڈیا پر شہ سرخیاں بنی ہوئی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اور پاکستان میں جاری سیاسی بحران پر خصوصی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کے متعدد چینلز اس ساری صورتحال پر خصوصی نشریات پیش کررہے ہیں۔

پاکستان میں جیسے ہی وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کےلیے قومی اسمبلی (این اے) کا اجلاس شروع ہوا ، اس سیاسی پیش رفت پر دنیا بھر سمیت بھارت میڈیا پر شہ سرخیاں بنی ہوئی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے روس کے تاریخی دورے کے بعد آزادانہ خارجی پالیسی اعلان کیا تھا ، جس کے بعد ان کے خلاف اپوزیشن کی جانب تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی تھی ۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کو عالمی شازش قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے پیچھے امریکہ اور یورپی ممالک شامل ہیں۔

پڑوسی ملک نے پاکستان کی قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کے اقدام کی کوریج میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی، ہندوستان کے تقریباً تمام معروف چینلز اور ویب سائٹس خصوصی نشریات پیش کررہی ہیں۔

ایک نظر بھارتی میڈیا کی کوریج پر :

No-confidence motion against PM Indian media

متحدہ حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہو گی ، اگر تحریک کامیاب ہو جاتی ہے کہ تو عمران خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم جنہیں عدم اعتماد کے ذریعے فارغ کیا جائے گا۔

متحدہ اپوزیشن کو 342 نشستوں والے ایوان میں واضح اکثریت حاصل ہے۔ حزب اختلاف کا دعویٰ ہے کہ انہیں 177 سے زائد اراکین قومی اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے 7 اپریل 2022 کو ڈپٹی اسپیکر رولنگ ازخود نوٹس کیس میں رولنگ کو کالعدم قرار دیا تھا اور حکم دیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 9 اپریل صبح ساڑھے دس بجے کرائی جائے۔

سپریم کورٹ کے احکامات کے تناظر میں قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے طلب  کیا گیا ہے ۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے آج کے اجلاس کے حوالے سے 6 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا ہے۔

ایجنڈے کے آئٹم چار کے مطابق اجلاس قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی جانب سے 8 مارچ کو وزیراعظم کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آئین کے آرٹیکل 95 کے مطابق کرائی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر