17 اپریل کو باغِ جناح میں تاریخی جلسہ ہوگا، علی زیدی
پی ٹی آئی سندھ کے صدر کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی جلسے میں شرکت کریں گے، اعلیٰ قیادت ہمراہ ہوگی۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کا اہم اعلان، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 17 اپریل کو کراچی آئیں گے، علی زیدی نے بتایا کہ عمران خان کراچی میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان 17 اپریل کو کراچی میں تاریخی جلسے سے خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی آئی کا عید کے تیسرے دن سے لانگ مارچ کرنے پر غور
پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کا مقصد وزیراعظم کو ہٹانا نہیں، ذرائع
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ باغ جناح میں ہوگا، عمران خان کے ہمراہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت بھی ہوگی۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ کراچی کے باغِ جناح میں جلسے کا آغاز 17 اپریل کو رات 9 بجے ہوگا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے معتبر ذرائع پہلے ہی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ عمران خان عید الفطر کے تیسرے دن لاہور سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ 13 اپریل سے ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔









