وزیراعظم شہبازشریف کو مودی، اردوان اور جیسنڈا آڈرن کی مبارکباد
بھارت کی خواہش ہے کہ بھارت خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے اور اسے دہشتگردی سے پاک خطہ دیکھنا چاہتا ہے

پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر سب سے پہلے ترک صدر رجب طیب اردوان نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر خوشی محسوس ہوئی ہے۔
ترک صدرنے ٹیلی فون کے ذریعے شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کامنصب سنبھالنے پر مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستا ن اور ترکی کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی ” مجھے یقین ہے کہ آپ کی لیڈر شپ میں پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
Congratulations to H. E. Mian Muhammad Shehbaz Sharif on his election as the Prime Minister of Pakistan. India desires peace and stability in a region free of terror, so that we can focus on our development challenges and ensure the well-being and prosperity of our people.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 11, 2022
یہ بھی پڑھیے
پیرکوعدم اعتماد پرکارروائی نہ ہوئی توپھرکوئی ہم سے نہ پوچھے، شہبازشریف کا انتباہ
ڈیلی میل شہبازشریف کیخلاف الزامات پرقائم،عدالت میں جواب جمع کرادیا
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی شہبازشریف کو مبارکباد دینے کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیا ، انھوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ بھارت خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے اور اسے دہشتگردی سے پاک خطہ دیکھنا چاہتا ہے تاکہ ہم اپنے ترقیاتی چیلنجز پر توجہ مرکوز کرسکيں اور اپنے لوگوں کی خوشحالی کو یقینی بناسکیں۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن نے بھی شہبازشریف کو پاکستان کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام شعبوں میں شراکت داری کو مزید بڑھانے کیلئے آپ کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہوں۔