وزیراعظم شہباز شریف، ملتان کی گلیوں میں جشن، مٹھائیاں تقسیم

رہنما مسلم لیگ (ن) آصف رجوانہ کے حلقے میں کارکنوں کا شاندار جشن، عثمان خان بابر اور مقامی رہنماؤں کی طرف سے میاں شہباز شریف کو مبارک باد۔

میاں شہباز شریف کے وزیراعظم کا حلف اٹھانے کی خوشی میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک آصف رجوانہ کے حلقہ میں مٹھائی تقسیم، شاندار جشن منایا گیا۔

امید وار چیرمین کائیاں پور عثمان خان بابر اور عدیل یوسف چغتائی نے کارکنوں کے ہمراہ شمس آباد میں مٹھائی تقسیم کی اور جشن منایا۔

اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عثمان خان بابر نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کا وزیراعظم منتخب ہو کر حلف اٹھانا حق اور سچ کی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایوان کی کارروائی سے جمہوریت کا بول بالا ہوا ہے، میاں شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے اور حلف اٹھانے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

عثمان بابر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے حلف اٹھانے پر ترکی، بھارت، سعودی عرب اور چین سمیت متعدد ممالک مبارک باد دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آخری گیند تک لڑنے کے دعوے کرنے والے آج بھی میدان چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔

تحریک انصاف حکومت نے گزشتہ 4 سالوں میں ملک کو مہنگائی بے روزگاری اور غربت کے سوا کچھ نہیں دیا۔

عمران نیازی خود امریکہ کے سب سے بڑے حواری ہیں اور اب یہ جعلی خط کا سہارا اور مذہب کارڈ استعمال کر کے عوام کی ہمدردی سمیٹنے کے چکر میں ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عوام اب ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ میاں شہباز شریف کے حلف اٹھانے سے قبل ہی ڈالر تقریبا 8 روپے سے بھی نیچے آگیا ہے۔

متعلقہ تحاریر