ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں استحکام کا سلسلہ جاری

انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں مزید 13پیسے، اوپن مارکیٹ میں 50پیسے کمی، اسٹارک مارکیٹ318پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوئی

ملکی تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں استحکام کا سلسلہ جاری ہے۔آج بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں  ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ جاری ہے۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی استحکام کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

معاشی چیلنجز: ورلڈ بینک نے نئی حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ، گاڑیوں کی فروخت میں 53 فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالرمزید 13پیسے کمی  کے بعد 181روپے 69پیسے  پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50پیسے کمی  کے بعد181روپے 50پیسے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اوپن میں مارکیٹ میں 190 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد  روپے کی قدر میں 9 روپے کی کمی واقع ہوچکی ہے۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں استحکام کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔کاروبار کے اختتام پر100انڈیکس318پوائنٹس اضافے سے 46ہزار 484 کی سطح پر بند ہوا۔

متعلقہ تحاریر