میرا گھر اسکیم: 180ارب روپے کے قرضےمنظور

کمرشل بینکوں کوسستے گھروں کے لیے 409ارب روپے کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں

کم آمدنی والے افراد کےلئے حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک کے اشتراک سے  شروع کی گئی میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے تحت سستے گھروں کی تعمیر کئے لئے  180ارب روپے کے قرضےمنظور ہوچکے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کمرشل بینکوں کوسستے گھروں کے لیے 409ارب روپے کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ کم لاگت گھروں کے قرضوں کی درخواستوں میں 7گنا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹیٹ بینک نے ہفتے میں چھ دن کام کرنے کے نظرثانی شدہ اوقات جاری کردیئے

اسٹیٹ بینک نے نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان کردیا ، شرح سود میں 2.5 فیصد اضافہ

بیان میں کہا گیا ہے کہ  میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے تحت 180ارب روپے کے قرضےمنظور ہوچکے ہیں جبکہ کم لاگت کے گھروں کے لیے کمرشل بینکس 66ارب روپے کے قرضے جاری کرچکے ہیں۔ گھروں کے لئے قرضے جاری کرنے کی شرح میں 11گنا اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ بینک الحبیب ، حکومتِ پاکستان کے ساتھ مل کراسٹیٹ بینک آف پاکستان کی معاونت سے غریب عوام کے لئے میرا پاکستان میرا گھر اسکیم ایک ایسی آسان اسکیم متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے کم آمدنی والے افراد نہ صرف اپنے گھر کا خواب پورا کر پائیں گے بلکہ اپنا مستقبل بھی محفوظ بنا سکیں گے۔

متعلقہ تحاریر