مریم نفیس کی اپنے شوہر کی سالگرہ پر محبت بھری مبارکباد
میرے ساتھ زندگی کے ہر مرحلے میں بہترین ساتھی کا کردار ادا کرنے پر میں آپ کی شکر گزارہوں

پاکستان کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس کی اپنے شوہر کی سالگرہ پر پیار بھرے انداز میں مبارکباد ، کہتی ہیں یہ سال اور آنے والے سال آپ کے لیے خوشیاں محبت، قہقہے، کامیابیاں اور بلندیاں لے کر آئے۔
پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اپنے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انھوں نے زرد رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی ہے جبکہ ان کے عقب میں کھڑے ان کے شوہر نے (camel color) کا کوٹ اور گرے کلر کی جینز پہنی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ہم آپ کو واپس لائیں گے ، اداکار ہ مریم نفیس کا عمران خان کو پیغام
مریم نفیس نے اپنا ولیمہ اور صبا قمر نے اپنی سالگرہ مستحقین کے نام کردی
View this post on Instagram
تصویر کے ساتھ مریم نفیس نے کیپشن انھوں نے اپنے شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد یتے ہوئے لکھا کہ ، آپ کو مبارکباد دینا بہت اچھا لگ رہا ہے اس لئے میں ایک بارپھر آپ کو ‘سالگرہ مبارک ‘ کہنا چاہوں گی۔
انھوں نے مزید لکھا کہ یہ سال اور آنے والے سال آپ کی زندگی میں خوشیاں، محبت، قہقہے، بلندیوں سے بھرپورہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے ساتھ زندگی کے ہر مرحلے میں بہترین ساتھی کا کردار ادا کرنے پر میں آپ کی شکر گزارہوں۔