ہندوانتہاپسندوں نے ریلی میں اسلحہ نکال لیا، اشتعال انگیزی کی کوشش

بھارت کی مسلم صحافی رانا ایوب نے انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اشتعال انگیزی ہندوؤں نے کی اور 14 مسلمان گرفتار ہوگئے۔

بھارت کی مسلمان صحافی رانا ایوب نے ٹویٹ کے ذریعے نئی دہلی میں پھوٹنے والے مذہبی فسادات کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہندو بنیاد پرست مسجد کے سامنے سے اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے جا رہے ہیں۔

رانا ایوب نے بتایا کہ 14 مسلمانوں کو فسادات میں ملوث ہونے کا الزام لگا کر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب نریندر مودی کی سرکاری رہائش گاہ سے صرف چند میل کے فاصلے پر ہو رہا ہے۔

انڈیو ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو جہانگیرپوری کے ایک بازار کی ہے جہاں ہندو انتہاپسند اسلحہ کی کھلے عام نمائش کر رہے ہیں۔

اینکرپرسن نے بتایا کہ یہ وہی جگہ ہے جہاں سے پتھراؤ شروع ہوا، بظاہر ہندو اپنی مذہبی ریلی نکال رہے ہیں۔

ہنومان شوبھا یاترا یا ہنومان ریلی ہندوؤں کا مذہبی تہوار ہے، لیکن اس موقع پر اسلحہ کی نمائش کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

متعلقہ تحاریر