آدھی رات کو لگنے والی عدالتیں عزت کے قابل نہیں، فواد چوہدری

سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ عدالتیں سیاسی سوالات اور پالیسی نہیں طے کرتیں، ہماری عدالتوں کو سیاست سے الگ رہنا سیکھنا ہوگا۔

صحافی مبشر زیدی نے ٹویٹ کرتے ہوئے عدالتی فیصلہ نقل کیا کہ 10 سے 15 ہزار افراد جمع کر کے عدالتی فیصلے پر تنقید کریں تو ہم کیوں فیصلہ دیں؟

عدالت نے کہا کہ قومی رہنماؤں کو عدالتی فیصلوں کا دفاع کرنا چاہیے، آئینی تحفظ پر گالیاں پڑتی ہیں لیکن اپنا کام جاری رکھیں گے۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے مزید کہا کہ آپ کے سیاسی معاملات میں عدالت کیوں شامل ہو؟

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے مبشر زیدی کی ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی عدالتیں سیاسی سوالات اور پالیسی طے نہیں کرتیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری عدالتوں کو سیاست سے الگ رہنا سیکھنا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ آدھی رات کو لگنے والی عدالتیں ویسے بھی عزت کے لائق نہیں۔

متعلقہ تحاریر