کابل، اسکول میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق، 11 زخمی
پولیس ترجمان کے مطابق دھماکے میں دیسی ساخت کا مواد استعمال کیا گیا، طلبہ کلاسز لے کر واپس آرہے تھے کہ دھماکا ہوگیا۔
افغانستان کے دارالخلافہ کابل میں لڑکوں کے ایک اسکول میں دھماکہ ہوا جس سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے، اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق کابل پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکہ عبدالرحیم شاہد اسکول میں ہوا۔
دھماکے میں دیسی ساخت کا دھماکا خیز مواد استعمال ہوا جس سے 6 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔
Initial findings show that at least six people were killed and 11 more were wounded in this morning’s blasts near a school in the west of Kabul, said Khalid Zadran, a spokesman for Kabul security department.#TOLOnews pic.twitter.com/sFEq0Z0DPC
— TOLOnews (@TOLOnews) April 19, 2022
کابل پولیس ترجمان خالد زردان نے کہا کہ اسی علاقے میں تیسرا دھماکا ایک انگریزی زبان سکھانے والے سینٹر میں ہوا ہے۔
قبل ازیں پولیس ترجمان نے ٹویٹ میں بتایا تھا کہ اسکول میں تین دھماکے ہوئے، یہ دھماکے ان علاقوں میں ہوا جہاں رہائش پذیر زیادہ آبادی کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے داعش کے ایک گروپ نے اس علاقے کو نشانہ بنایا تھا۔
عینی شاہد نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ دھماکا صبح کے وقت ہوا جب طلبہ کلاسز لے کر واپس آرہے تھے۔
سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں نہایت دردناک مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
دھماکے کے بعد طالبان نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ متاثرین کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن طالبان نے صحافیوں کو بھی جائے حادثہ سے دور کر دیا۔