عثمان خالد بٹ نے پی ٹی آئی حکومت کے مثالی اقدامات گِنوا دیئے

اداکار نے کہا کہ کرتارپور راہداری، پناہ گاہ، صحت کارڈ، احساس پروگرام، این سی او سی، ایک ارب درخت لگانے کا منصوبہ وہ اقدامات ہیں جن پر کوئی بات نہیں ہو رہی۔

اداکار عثمان خالد بٹ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرتارپور راہداری، پناہ گاہ، صحت کارڈ، احساس پروگرام، این سی او سی، ایک ارب درخت لگانے کا منصوبہ یہ سب پی ٹی آئی حکومت کی کامیابیاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین، کامیاب جوان پروگرام، سرسبز و شاداب پاکستان منصوبہ، سنگل نیشنل کریکلم کا خیال، ڈیجیٹل پاکستان یہ تمام وہ اقدامات ہیں جو کہ تحریک انصاف کی حکومت کی کامیابی ہیں۔

عثمان خالد بٹ کا کہنا تھا کہ ان تمام اقدامات پر حیران کُن طور پر بات نہیں کی جاتی۔

ایک وکیل فیاض عباسی نے عثمان خالد بٹ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کرتارپور راہداری پہلے ہی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دور میں زیر غور تھی۔

فیاض نے کہا کہ پناہ گاہیں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ چلا رہا تھا، صحت کارڈ پر بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کام کر رہی تھی۔

فیاض عباسی نے عثمان خالد بٹ کو جواب میں کہا کہ احساس پروگرام دراصل بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام تھا جسے پیپلزپارٹی کی حکومت نے شروع کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا سے نبرد آزما ہونے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسٹیبلشمنٹ نے قائم کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر