وکٹ کیپر محمد رضوان نے وزڈن ٹی 20 کرکٹر کا ایوارڈ  بھی حاصل کرلیا

انگلینڈ کے جو روٹ وزڈن کے لیڈنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار  پائے جبکہ جنوبی افریقا کی لیزل لی نے لیڈنگ ویمن کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نےایک اور اعزاز جیت کر سال 2021 کو اپنے کیریئر کا یادگار سال بنا لیا ، محمد رضوان نے و زڈن ٹی 20 کرکٹر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین 29 سالہ محمد رضوان  نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کےبعد آئی سی سی وزڈن لیڈنگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹر 2021 کا ایوارڈ بھی  حاصل کرلیا، وکٹ کیپر بیٹر نے گزشتہ برس 29 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 73.66 کی اوسط سے 1326 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور 12 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

محمد رضوان 2021 کے لیے ICC مینز T20I کرکٹر آف دی ایئر قرار

پی ایس ایل سیزن 7 کا افتتاحی میچ:محمد رضوان کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

 29 میچوں میں 73 اعشاریہ 6 کی ایوریج سے ایک ہزار 326 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے جو روٹ وزڈن کے لیڈنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار  پائے جبکہ جنوبی افریقا کی لیزل لی نے لیڈنگ ویمن کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا۔ جسپریت بمرا، ڈیون کانواے، اولی رابن سن، روہت شرما اور دین وین نکرک پانچ بہترین وزڈن آف دی ایئر کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ محمد رضوان اس سے قبل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔محمد رضوان کو 22ٹیسٹ،44 ایک روزہ اور 56 ٹی 20 میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

متعلقہ تحاریر