معیشت ڈانواں ڈول، ڈالر اوپر اور اسٹاک مارکیٹ نیچے

ڈالر کی قدر میں ایک ہفتے کے دوران ہی 5 روپے کا اضافہ ہوا، اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے دن منفی رجحان برقرار۔

انٹر بینک میں ڈالر کا نرخ آج 186 روپے 97 پیسے پر بند ہوا، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے اور 5 پیسے کا اضافہ ہوا۔

انٹر بینک میں رواں ہفتے کے چار کاروباری سیشنز کے دوران ڈالر 5 روپے 48 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔

انٹر بینک میں کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 186 روپے 97 پیسے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 50 پیسے اضافے کے ساتھ 188 روپے ہے، اس ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے مہنگا ہوا۔

دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل چوتھے دن کاروباری اعتبار سے نقصان کا دن ثابت ہوا۔

اسٹاک ایکسچینگ 100 انڈیکس آج 45 ہزار 652 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 46 ہزار 66 اور کم ترین سطح 45 ہزار 558 رہی۔

بازار میں 18 کروڑ 64 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، ان شیئرز کی مالیت 5 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد تھی۔

متعلقہ تحاریر