حمزہ شہباز حلف اٹھانے سے قبل ہی خوشامدیوں کے نرغے میں آگئے
خوشامدی رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے حمزہ شہباز کے ہاتھ چومنے اور جھک جھک کرملنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، نومنتخب وزیراعلیٰ کو شدید تنقید کاسامنا
حمزہ شہباز شریف وزیراعلیٰ کا حلف اٹھانے سے قبل ہی خوشامدیوں کے نرغے میں آگئے ۔خوشامدی رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے حمزہ شہباز کے ہاتھ چومنے اور جھک جھک کرملنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
سینئر صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حمزہ شہباز کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
صدر مملکت وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لینے کیلیے کسی فرد کو مقرر کریں، لاہور ہائیکورٹ
زرداری اور مولانا کے درمیان عہدہ صدارت کے لیے مقابلے کی دوڑ تیز
نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شریف کی تصاویر ٹوئٹر پر وائرل ہورہی ہیں جن میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر سمیت کئی لیگی رہنما اور کارکنان جھک جھک حمزہ شہباز کے ہاتھوں کے بوسے لے رہے ہیں ۔حمزہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔ سینئر صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان تصاویر پر نومنتخب وزیراعلیٰ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
Meanwhile CM Hamza Shehbaz today pic.twitter.com/6KSavnPEac
— Siasat.pk (@siasatpk) April 21, 2022
یاد رہے شریف فیملی کو شاہانہ طرز حکمرانی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور تخت لاہور کی حکمرانی کا طعنہ بھی دیا جاتا ہے۔یہ تصاویر سامنے آنے سے قبل ہی حمزہ شہباز کو موروثی سیاست کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔
ناقدین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں موروثی کی اس سے بدترین مثال نہیں ملتی کہ باپ وزیراعظم اور بیٹا ملک کے سب سے بڑے صوبے کا وزیراعلیٰ بناہوا ہے اور دونوں پر اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمات ہیں۔