سیاسی رہنماؤں کے ٹی وی چینل نہیں ہونا چاہیے، وکیل احمد پنسوٹا
ریاست کا چوتھا ستون کسی صورت بھی سیاستدان جانبدار افراد کے اختیار میں نہیں ہونا چاہئے۔
سماء نیوز نے صحافتی اقتدار کی دھجیاں اڑادیں ، تحریک انصاف کے ہزاروں کے جلسے کو چند سو کا جلسہ قرار دے دیا ، ماہر قانون احمد پنسوٹا نے پیمرا سے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور اس کو جانبدارشخص کے ہاتھ میں نہیں ہونا چاہئے۔
پاکستان کے معروف اور قانون دان وکیل احمد پنسوٹانے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کے معروف نیوز چینل سما پر تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ پاکستان ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) کسی بھی نیوز چینل کے مالک کو سیاستدان میں آنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور جم خانہ میں ملازمین کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی
کرکٹر ندا ڈار کو دو ماہ بعد پیمرا سے انصاف مل گیا
I think @reportpemra needs to change its law to disallow any politician from owning a news channel. The integrity get seriously compromised. Media is now the fourth pillar of the state and must not not go in the hands of the those who are conflicted in any way.
— Pansota (@Pansota1) April 21, 2022
انھوں نے کہا کہ پیمرا کو اس حوالے سے قانون کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ریاست کا چوتھا ستون کسی صورت بھی سیاستدان جانبدار افراد کے اختیار میں نہیں ہونا چاہئے۔
گذشتہ روز لاہور میں ہونے والے مینار پاکستان پر منعقد ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی کوریج کے حوالے سے سما ء نیوز نے تحریک انصاف کے ناراض رکن علیم خان کے باعث جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ جلسے میں چھ ہزار لوگ شریک تھے ۔ جبکہ آزاد ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق لاہور کے جلسے میں پچاس ہزار سے زائد لوگ شریک تھے ۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے ناراض رکن علیم خان نے سماء نیوز چینل مالک ظفر صدیقی سے چینل کو خرید لیا ہے اور اب تمام تر انتظامی امور علیم خا ن خود دیکھ رہے ہیں ، گذشتہ روز تحریک انصاف کےجلسے کے لوگوں کو چند ہزار قرار دینا بھی علیم خان کی عمران خان کے ساتھ سیاست رقابت کا ثبوت ہے ۔