ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کیلیے 43 ارب ڈالر کی پیشکش کردی

ٹیسلا کے سی ای او نے کہا کہ انہوں نے ٹوئٹر خریدنے کیلیے 46.5 ارب ڈالر مختص کر دیئے ہیں، ان کے پاس ٹوئٹر کے 9.1 فیصد حصص موجود ہیں۔

ایلون مسک نے گزشتہ روز کہا کہ انہوں نے 46.5 ارب ڈالر ٹوئٹر خریدنے کیلیے مختص کردیئے ہیں اور وہ براہ راست شیئر ہولڈرز کو یہ پیشکش کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

دنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک نے ٹوئٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو 43 ارب ڈالر کی پیشکش کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس سوشل میڈیا کمپنی کو آزادیءِ اظہار رائے کا پلیٹ فارم بننا چاہیے۔

لیکن ٹوئٹر نے ان کی پیشکش کا جواب نہیں دیا۔ اب ایلون مسک اس پر بھی غور کر رہے ہیں کہ تمام شیئر ہولڈرز سے ٹوئٹر کے شیئرز خرید لیے جائیں۔

ایلون مسک ٹوئٹر کے دوسرے بڑے شیئر ہولڈر ہیں، ان کے پاس کمپنی کے 9.1 فیصد حصص موجود ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اس مائیکرو بلاگنگ کمپنی میں بہت بڑی تبدیلیاں لاسکتے ہیں، مسک کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد 8 کروڑ سے زائد ہے۔

ایلون مسک کی طرف سے ٹوئٹر خریدنے میں دلچسپی کی خبروں کے ساتھ ہی کمپنی کے شیئرز کی مالیت میں تقریباً ایک فیصد اضافہ ہوا۔

ٹیسلا کے شیئرز کی مالیت 3 فیصد بڑھ چکی ہے اور جمعرات کو ٹیسلا کے 172.6 ملین شیئرز کی مالیت میں 5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

متعلقہ تحاریر