امپورٹڈ حکومت نے بھاگنے کی تیاری شروع کردی، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 150 ملزمان کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے گئے ہیں، کہتے ہیں سپریم کورٹ سے 'اچھی خبریں' جلد ملیں گی۔

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت نے باہر بھاگنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے فرار کی تیاری شروع کر دی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے 150 ملزمان کے نام نکال دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالی نہیں جا رہی، یہ این آر و 2 لینے کے لیے حکومت میں آئے تھے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس امپورٹڈ حکومت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

ان کا موقف ہے کہ موجودہ حکومت بیرونی سازش کے تحت چور دروازے سے بنی تھی۔

شیخ رشید نے کہا کہ فوج عوامی رائے کی قدر کرتی ہے، جلد ہی امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹ جائے گی۔

سپریم کورٹ سے ‘اچھی خبریں’ متوقع ہیں، سرکاری خزانے کا بے دردی سے استعمال شروع ہو گیا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق شیخ رشید کو کیونکہ اب کوئی سیاسی پارٹی قبول کرنے کو تیار نہیں ہے، اس لیے وہ حکومت اور تمام اتحادی جماعتوں کے متعلق ایسی باتیں کر رہے ہیں۔

شیخ رشید خواہ مخواہ یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ فوج موجودہ حکومت کے خلاف ہے۔

ترجمان پاک فوج نے بارہا کہا ہے کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

اس بات کی تصدیق کئی اہم سیاسی رہنما بھی کر چکے ہیں کہ فوج  مکمل طور پر غیر جانبدار رہ کر صرف اپنا آئینی کردار ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ تحاریر