حلقہ این اے 240 میں ضمنی الیکشن، پولنگ 16 جون کو ہوگی

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کے ایم این اے اقبال محمد علی کی وفات کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کروانے کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 240 کراچی میں ضمنی الیکشن کا اعلان کر دیا، این اے 240 کراچی میں پولنگ 16 جون کو ہو گی۔

ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کی وفات کے باعث نشست خالی ہوئی تھی، الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 7 سے 10 مئی تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پٹرتال 14 مئی کو ہو گی، امیدواروں کو انتخابی نشانات 25 مئی کو جاری کئے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 240 کراچی کے لئے پولنگ عملہ بھی تعینات کر دیا ہے۔

حلقہ این اے 240 کراچی میں پرویز احمد ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ہوں گے جبکہ عبدالرزاق ریٹرننگ افسر کے فرائض سرانجام دیں گے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ارکان پارلیمنٹ کے 174 ووٹ لے کر وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔

تجزیہ کاروں نے کہا کہ اب ایک رکن قومی اسمبلی کی وفات اور ان کی خالی ہونے والی نشست کی وجہ سے شہباز شریف کا ایک ووٹ کم ہو گیا ہے۔

اب شہباز شریف کے پاس اراکین قومی اسمبلی کے 173 ووٹ ہیں اور ان کی وزارت عظمیٰ صرف ایک ووٹ پر کھڑی ہے۔

متعلقہ تحاریر