وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سعودی عرب کون جائے گا؟
وزیراعظم 28 اپریل کو اپنے پہلے غیرملکی دورے کیلیے سعودی عرب روانہ ہونگے، ہمراہ جانے والے افراد کی تعداد پر قیاس آرائیاں شروع۔
وزیراعظم شہباز شریف کے تین روزہ دورہ سعودی عرب میں شامل افراد کی فہرست تیار کر لی گئی ہے، دورے میں کُل 53 افراد شامل ہوں گے جن کے نام ابتدائی فہرست میں شامل ہیں۔
نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف اپنا پہلا غیرملکی دورہ سعودی عرب کا کرنے جارہے ہیں جو کہ 28 سے 30 اپریل تک جاری رہے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کےاس لائق تحسین قدم اورایک لحاظ سے پورے خاندان کےمردوخواتین کادل توڑنے کے تناظر میں اب اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی اتحادی اور ممبران پارلیمنٹ بھی بڑے پن کا مظاہرہ کرکے خود معذرت کریں۔ اپنے خرچے پر جانا ہے تو پھر بہتر ہے کہ عمرے کااپنا پروگرام بنالیں۔ https://t.co/pnOopWhGjT
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) April 25, 2022
وزیراعظم کے ہمراہ اتحادی جماعتوں کے سربراہان سمیت اراکین اسمبلی بھی ہوں گے۔
اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان، مولانا اسعد محمود، بلاول بھٹو زرداری، شگفتہ جمانی وفد میں شامل ہوں گے۔
اختر مینگل، خالد مگسی، خالد مقبول صدیقی، امیر حیدر ہوتی، شاہ زین بگٹی، اسلم بھوتانی، علی نوازش بھی سعودی عرب کے دورے میں شامل ہیں۔
خیال رہے کہ کچھ ذرائع وزیراعظم کے دورے میں شامل افراد کی تعداد 53 بتا رہے ہیں جبکہ کچھ کے مطابق یہ تعداد 70 کے قریب ہے۔
لیکن سینئر صحافی سلیم صافی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پورے خاندان حتیٰ کہ اہلیہ تک کو سعودی عرب ساتھ لے جانے سے انکار کر دیا ہے۔
سلیم صافی نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر سیکیورٹی اور پروٹوکول کا بھی کوئی افسر ساتھ نہیں ہوگا۔
قبل ازیں سلیم صافی نے ایک فہرست شیئر کی تھی جس کے مطابق کُل 40 افراد کے نام فائنل کیے گئے تھے۔
بلاول بھٹو یا تو سعودی عرب جانے قبل وزارت کا حلف اٹھاکر شہباز شریف کی سرکاری ٹیم کاباقاعدہ حصہ بن جائیں تاکہ وہ بطور وزیر خارجہ سعودی قیادت کے ساتھ میٹنگ میں بیٹھ سکیں لیکن اگر وہ حلف نہیں اٹھاتے تو پھر بہتر ہے کہ وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر وفد کا حصہ ہوں۔ https://t.co/Nk9TVDzuvm
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) April 25, 2022