بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال، مٹھی کے سشیل کمار ملانی رمضان کے روزے رکھنے لگے
سشیل کمار ملانی اس سے قبل غریب مسلمان بچوں میں عید کے کپڑے بھی تقسیم کرتے رہے ہیں
سندھ کے ضلع تھر پارکر کا نام آتے ہیں بھوک افلاس، غربت اور محرومیاں ذہن میں آتی ہیں لیکن یہاں بین المذاہب ہم آہنگی کی وہ غیرمعمولی مثالیں بھی موجود ہیں جو دنیا میں کہیں اور دیکھنے کو میسر نہیں ہیں، تھر پارکرکے شہر مٹھی سے تعلق رکھنے والے سشیل کمار ملانی نے رمضان المبارک میں مسلمانوں کے ساتھ بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال قائم کرنے اور بین القوامی سطح پر پاکستان میں اقلیت اور اکثریت کے درمیان نفرت اور تعصب کے تاثر کو زائل کرنے کےلئے رمضان المبارک کے روزے رکھے۔
سشیل کمار ملانی مٹھی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے یوتھ آرگنائزیشن کے ڈویژنل صدر ہیں جو بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے مثالی بہترین مثال قائم کررہے ہیں، رمضان المبارک میں وہ اب تک مسلمانوں کے ساتھ پچیس روزے رکھ چکے ہیں، ان کا مقصد ہے کہ وہ رمضان المبار کے پورے تیس روزے رکھیں گے۔
Meet Sushil Kumar @malani_sushil from Mithi. He is setting an excellent example of #interfaith harmony by keeping fasts since 1st #Ramzan. He has so far fasted all 24 days & aims to fast all 30 rozas. Amidst bigotry & hatred, we need many more like him to spread love & harmony. pic.twitter.com/5JZnQbiXqV
— Kapil Dev کپل دیو (@KDSindhi) April 26, 2022
یہ بھی پڑھیے
تھرپارکر کے باسی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
حکومت کی ذمہ داری ختم پی بی اے کی شروع
سشیل کمار ملانی اس سے قبل غریب مسلمان بچوں میں عید کے کپڑے بھی تقسیم کرتے رہے ہیں جبکہ محرم الحرام سبیل حضرت امام حسین قائم کرتےہیں اور شربت کی تقسیم کرتے ہیں۔
Distributed Eid Clothes Among children’s along with Young Political activist division president people’s youth organisation @malani_sushil #humanity #Eid pic.twitter.com/9MSb7nZ0ZD
— GR Junejo (@junejo_gr) April 27, 2022
واضح رہے کہ مٹھی شہر تھر پارکر کا ایسا شہر ہے جہاں ہندو مسلم کی کوئی تفریق نہیں ہے یہاں ہندو مسلمانوں کے تہواروں کو عقیدت اوراحترام سے مناتے ہیں جبکہ مسلمان ہندوؤں کے مذہبی تہواروں پر ان کے ساتھ ساتھ رہتے ہیں اگر یہ کہا جائے کہ تھر پارکر نفرت اور تعصب سے بہت دور ہے تو غلط نہیں ہوگا لیکن پورے ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کےلئے تعصب اور نفرت کے درمیان، ہمیں محبت اور امن کے لیے ان سشیل کمار ملانی جیسے بہت سے لوگوں کی ضرورت ہے۔