عید کی تعطیلات، نوٹیفکیشن میں غلطی سے ابہام پیدا ہوگیا
وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں عید کی چھٹیاں 4 مئی تک جبکہ ایک جگہ 5 مئی تک بتائی گئی ہیں، اصل چھٹیاں کب تک ہونگی؟ قوم کا سوال۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کے دفتر سے عیدالفطر کی تعطیلات کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ‘سبجیکٹ’ میں عید کی تعطیلات 2 مئی سے 4 مئی تک بتائی گئی ہیں۔
لیکن متن میں لکھا کہ وزیراعظم نے 2 سے 5 مئی تک عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس نوٹیفکیشن میں صرف تاریخ میں غلطی نہیں بلکہ دنوں میں بھی غلطی ہوئی ہے۔
سبجیکٹ میں لکھا گیا کہ بدھ تک چھٹی ہوگی جبکہ متن میں لکھا گیا کہ جمعرات تک چھٹی ہوگی۔
سرکاری دستاویز پر وزیراعظم شہباز شریف کے سیکرٹری ڈاکٹر سید توقیر شاہ کے دستخط موجود ہیں۔
تجزیہ کاروں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے سیکرٹری دونوں ہی اچھے خاصے تعلیم یافتہ افراد ہیں۔
لیکن انہوں نے چھٹی کے نوٹیفکیشن میں موجود غلطی پر دھیان کیوں نہیں دیا؟
کیا اب تک یہ بھی طے نہیں ہوسکا کہ چھٹی جمعرات تک ہوگی یا جمعہ تک؟