بھارت، خزانے کیلیے بیٹی کو زندہ دفن کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم اپنے آٹھ ساتھیوں کے ساتھ 18 سالہ بیٹی کو زمین میں دفن کرنا چاہتا تھا، پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایک بھارتی شہری اپنی بیٹی کو زندہ دفن کر کے خزانہ حاصل کرنا چاہتا تھا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے، مذکورہ شخص کو یہ وہم تھا کہ بیٹی کی قربانی دے کر اسے چھپا ہوا خزانہ مل جائے گا۔

ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ لڑکی کو عین اس وقت بچایا گیا جب اس کا باپ اور ملزم کے 8 ساتھی اسے قتل کرنے والے تھے۔

ملزمان میں ایک ہندو پجاری بھی شامل تھا، پولیس کے مطابق لڑکی کی دوست نے ہمیں اس واقعے کے متعلق مطلع کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا باپ اور دیگر ملزمان لڑکی کو ہندو مذہب کی تعلیمات میں موجود قربانی کے مطابق زندہ ہی زمین میں دفن کرنا چاہتے تھے۔

ضلعی پولیس چیف نے کہا کہ ملزمان لڑکی کو کسی بھی وقت قتل کر سکتے تھے لیکن ہم نے انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق اقدام قتل، زیادتی اور دیگر الزامات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ایک ایسا بھی ملزم ہے جس نے اپنی ایک بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔

متعلقہ تحاریر