مریم اورنگزیب کی وزارت اطلاعات کی رپورٹ کارڈ خراب

وفاقی وزیر اطلاعات نے ہر پریس کانفرنس میں غلط بیانی کی، ناقص معلومات کی بنیاد پر پوری پریس کانفرنس کر ڈالی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیر بنتے ہی تین بڑی غلطیاں کر دیں، ان کی ناقص معلومات اور ناقص کارکردگی ابھی سے ہی عیاں ہونا شروع ہوگئی۔

مریم اورنگزیب نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت کے خلاف چلنے والا ٹرینڈ ‘امپورٹڈ حکومت نامنظور’ جعلی اکاؤنٹس سے چلایا جا رہا ہے۔

بعد ازاں ٹوئٹر کا جائزہ لینے والے اکاؤنٹ نے بتایا کہ ‘امپورٹڈ حکومت نامنظور’ اب تک کی ٹوئٹر تاریخ کا سب سے بڑا ٹرینڈ بن گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ‘امپورٹڈ حکومت نامنظور پر 10 کروڑ سے زائد ٹویٹ کی گئی تھیں’۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے دوسری پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سرکاری خرچ پر عمرہ ادا کرنے نہیں جا رہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم اور حکومتی عہدیداران پی آئی اے کی کمرشل فلائٹ سے سفر کریں گے۔

بعد ازاں بی این پی مینگل اور اے این پی کے رہنماؤں نے اس بارے میں بھی سچ بتا دیا تھا۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سعودی عرب جانے سے انکار کر دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سرکاری خرچ پر عمرہ ادا کرنے کو ٹھیک نہیں سمجھتے اس لیے دورے میں شرکت نہیں کریں گے۔

اپنی تیسری پریس کانفرنس میں مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے 27 بند پڑے پاور پلانٹس میں سے 20 فعال کر دیئے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر پچھلی حکومت میں 27 پاور پلانٹس بند پڑے تھے تو لوڈشیڈنگ کیوں نہیں ہو رہی تھی؟

اور اب اگر 20 پاور پلانٹس فعال کیے جاچکے ہیں تو ملک بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ کیوں جاری ہے؟

متعلقہ تحاریر