کابل، جمعتہ الوداع کی نماز کے دوران دھماکا، 10 افراد جاں بحق

دھماکے کی نوعیت کا تعین نہ ہوسکا، سینکڑوں افراد نماز جمعہ کیلیے موجود تھے کہ دھماکا ہوا، 20 افراد زخمی، ترجمان وزارت داخلہ۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں جمعتہ الوداع کی نماز کے دوران زوردار دھماکہ ہوا، 10 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔

سینکڑوں افراد رمضان کے آخری جمعے کی نماز کی ادائیگی کیلیے خلیفہ آغا گل جان مسجد میں موجود تھے۔

طالبان کے منتخب کردہ ترجمان وزارت داخلہ محمد نفی تکور نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

انہوں نے بتایا کہ طالبان سیکیورٹی حکام نے علاقے کے گھیرے میں لے لیا ہے۔

فی الوقت دھماکے کی وجہ سامنے نہیں آسکی اور کسی گروپ کی طرف سے اس کی ذمہ داری نہیں قبول کی گئی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ دھماکا بہت زوردار تھا جس کی وجہ سے مسجد کے قریب محلہ لرز اٹھا۔

دھماکے کے فوری بعد ریسکیو کارروائیوں کے لیے ایمبولنسیں اور رضاکار پہنچ گئے تھے۔

افغانستان میں پچھلے چند ماہ سے دھماکوں اور دہشتگردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

کچھ ہفتے قبل شیعہ مسلمانوں کی مسجد میں بھی دھماکا ہوا تھا جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

داعش نے افغانستان میں اپنی کارروائیوں میں اضافہ کیا ہے اور وہ طالبان کی حریف بن کر سامنے آئی ہے۔

متعلقہ تحاریر