چارسدہ، تھانے پر بم دھماکا، ایک پولیس اہلکار شہید

دھماکے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا، پولیس کے مطابق تھانہ نستہ کے مرکزی دروازے پر شدت پسندوں نے حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر چارسدہ میں بم دھماکا، ایک پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی، لاش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق چارسدہ میں تھانہ نستہ کے مرکزی دروازے پر شدت پسندوں نے حملہ کیا، حملے میں ایک پولیس اہلکار رحم باچہ شہید ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ ہاؤس حملہ کیس، عطااللہ اور فہیم خان کی ضمانت منسوخ، کمرہ عدالت سے گرفتار

پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں تھانے کے دروازے اور حفاظتی دیوار کو نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی تفتیشی ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر رہی ہے۔

متعلقہ تحاریر