اسٹاک مارکیٹ :کمپنیوں نے 9ماہ کا سب سے زیادہ822ارب روپے کا منافع کمایا
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں کمپنیوں کے منافع میں 23 فیصد اضافہ ہوا، کمپنیوں کا سہ ماہی منافع بھی 33.7فیصد اضافے سے 320ارب روپے رہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ کارکردگی بہتری کی جانب گامزن ہے،کمپنیوں نے مالی سال 2022 کے 9 ماہ میں اب تک کا سب سے زیادہ منافع کمایا ہے۔
مالی سال 2022 کے 9ماہ کے دوران 822 ارب روپے کا اب تک کا سب سے زیادہ منافع ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ایف پی سی سی آئی کا اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل پر تحفظات کا اظہار
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانا معیشت کیلیے خطرناک
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں مالی سال 2022 میں منافع میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ کی سہ ماہی کارکردگی بھی ریکارڈ بلند رہی۔اعداد و شمار کے مطابق کمپنیوں نے جنوری تا مارچ 22 کے دوران 320 ارب روپے کا اب تک کا سب سے زیادہ سہ ماہی منافع کمایا۔منافع میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 33.7 فیصد اضافہ ہوا۔