31 مئی سے پہلے الیکشن سے متعلق اچھی خبر ملے گی، شیخ رشید

جتنی مرضی یہ کابینہ بنالیں جو مرضی کرلیں، الیکشن واحد حل ہے ورنہ اگر ہم نہیں رہیں گے تو یہ بھی نہیں رہیں گے، سربراہ عوامی مسلم لیگ

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پیش گوئی کی ہے کہ قوم کو 31 مئی سے پہلے الیکشن کے حوالے سے اچھی خبر ملے گی۔

شیخ رشید نے یہ بیان اے آر وائی نیوز کے سیاسی تجزیہ کے پروگرام”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے دیا۔

یہ بھی پڑھیے

حمزہ شہباز شریف نے 21ویں وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

سوشل میڈیا صارفین نے کیپٹن (ر) صفدر کے لیے صوفے کا مطالبہ کردیا

شیخ رشید نے کہا کہ” یہ لوگ  ہمیں  سلیکٹڈ کہا کرتے تھے لیکن  اب ہم انہیں کہتے  ہیں کہ آپ سلیکٹڈ اور امپورٹڈ ہیں۔ پہلے یہ لوگ الیکشن کرانے کا مطالبہ کرتے تھے تو ہم کہتے تھے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے ، آج ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ  الیکشن  جلدی کراؤ تو یہ کہتے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں گے۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ”دنیا کی کوئی طاقت الیکشن نہیں روک سکتی،31 مئی سے پہلے الیکشن کے حوالے سے خوشخبری مل جائے گی، میں خبر کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں کہ ملک کے مسائل کی نبض بہت خطرناک ہے، حادثات کے بہت خدشات ہیں ، میں کہتا ہوں 31 مئی سے پندرہ بیس دن پہلے ہی انتخابات کاراستہ نکلے گا، جتنی مرضی یہ کابینہ بنالیں جو مرضی کرلیں، الیکشن واحد حل ہے ورنہ اگر ہم نہیں رہیں گے تو تو یہ بھی نہیں رہیں گے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر عمران خان اسلام آباد مارچ کی کال دیتے ہیں تو سب کو صورتحال کا احساس ہونا چاہیے۔ ’’میں نے اپنے دوستوں سے کہا ہے کہ اسلام آباد مارچ کی کال سے پہلے یہ مسئلہ حل کر لیں۔ امپورٹڈ حکمران جلد ہی ملک سے فرار ہو جائیں گے“۔

متعلقہ تحاریر