جنرل منوج پانڈے نے بھارتی فوج کے آرمی چیف کا چارج سنبھال لیا
بھارت کی تاریخ میں پہلی بار انجینئرنگ کور کا افسر چیف آف آرمی اسٹاف بن گیا، قبل ازیں وائس چیف کے عہدے پر فائز تھے۔
جنرل منوج پانڈے نے آج بھارتی فوج کے نئے چیف آف آرمی اسٹاف کا چارج سنبھال لیا ہے، اس سے قبل وہ وائس چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر فائز تھے۔
جنرل منوج پانڈے بھارت کے پہلے آرمی چیف ہیں جن کا تعلق انجینیئرنگ کور سے ہے۔
General Manoj Pande, PVSM, AVSM, VSM, ADC takes over as the 29th #COAS of #IndianArmy from General MM Naravane.
जनरल मनोज पांडे, परम विशिष्ट सेवा मेडल, अति विशिष्ट सेवा मेडल, विशिष्ट सेवा मेडल, ऐड डि कैंप ने जनरल एम एम नरवणे से #भारतीयसेना के 29वें #सेनाध्यक्ष का पदभार संभाला। pic.twitter.com/Mphsz1pvrP
— ADG PI – INDIAN ARMY (@adgpi) April 30, 2022
انجینیئرنگ کور کے افسران، کمانڈرز اور وائس چیفس تو بن چکے ہیں لیکن کبھی آرمی چیف نہیں بنے۔
جنرل منوج پانڈے 6 مئی 1962 کو پیدا ہوئے، وہ اگلے دو سال کیلیے بھارت کے آرمی چیف رہیں گے۔
بھارت میں سروسز چیف کی مدت تین سال ہوتی ہے یا پھر وہ صرف 62 برس کی عمر تک چیف رہ سکتے ہیں۔
جنرل منوج پانڈے ایسے وقت میں بھارت کے 29 ویں چیف بنے ہیں کہ جب بھارتی فوج کو سرحدوں پر مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔
چین کے ساتھ کشمکش جاری ہے اور تینوں مسلح افواج میں مستقبل کی جنگوں اور آپریشنز کی تیاری کیلیے اصلاحات اور ہر قسم کے وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کا عمل جاری ہے۔
نریندر مودی کی حکومت عسکری ساز و سامان کو مقامی طور پر تیار کرنے پر کام کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی فوج کا دو تہائی سازو سامان روسی ساختہ ہے۔