پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کی پیروی کی تو مریم بی بی کو مسئلہ ہوگیا

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف سعودی عرب میں نعرے بازی کی گئی تو مریم نواز نے کہا تھا کہ چور ہوگا تو ایسی آوازیں تو لگیں گی۔

مسجد نبوی ﷺ میں ناخوشگوار واقعہ ہوا جس سے ہر پاکستانی کے سر شرم سے جھک گئے، نئی حکومت کے کابینہ اراکین جب عمرے کی ادائیگی کر رہے تھے تو ان کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

مختلف شعبہ ہائے زندگی کی طرف سے اس واقعے کی مذمت کی جا رہی ہے۔

لیکن یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی شہریوں نے حکومتی شخصیت پر نعرے لگائے ہوں۔

مئی 2019 میں رمضان کے دوران اس وقت کے وزیراعظم عمران خان بھی عمرہ ادا کر رہے تھے جب انہیں ‘زکوٰۃ چور’ کے نعروں کا سامنا کرنا پڑا۔

اس واقعے پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ ‘جب چور ہوگا تو ایسی آوازیں تو لگیں گی’۔

اسی طرح گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے دوران مریم نواز نے تقریر کرتے ہوئے اپنے کارکنوں کو ہدایت دی تھی کہ ‘لوٹوں کا گھیراؤ’ کرو۔

اب مریم نواز کو اس بات پر اعتراض ہے کہ کابینہ اراکین کے خلاف نعرے کیوں لگے اور سندھ ہاؤس کا گھیراؤ کیوں کیا گیا۔

یہی سب مریم نواز کے لیے اس وقت قابل قبول تھا جب عمران خان کے خلاف ہو رہا تھا۔

آج مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے خلاف وہی سب ہو رہا ہے تو مریم نواز فکرمند ہیں۔

متعلقہ تحاریر