15 مئی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف پہلے ہی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی سمری مسترد کرچکے تھے، فی لیٹر پیٹرول پر 29 روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ، حکومت نے موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی حکومت نے اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اگلے 15 دن تک پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 149 روپے 86 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے رہے گی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 125.56 اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 118 روپے 31 پیسے ہی برقرار رہے گی۔

قبل ازیں چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کی تھی۔

حکومت کی طرف سے پیٹرول پر 29 روپے 60 پیسے فی لیٹر سبسڈی دی جا رہی ہے۔

ڈیزل پر 73 روپے 4 پیسے، مٹی کے تیل پر 43 روپے 16 پیسے فی لیٹر کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔

متعلقہ تحاریر