گورنر پنجاب کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو قانونی مناظرے کا چیلنج
گورنر عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ شہباز شریف اور ان کے بیٹے سمیت لیگی رہنماؤں کو اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ مناظرے کی دعوت دیتا ہوں۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے کو آئینی بحث کی پیشکش کی ہے۔
عمر سرفراز چیمہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم، حمزہ شہباز اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور قانونی ٹیم کو ایک براہ راست قانونی اور آئینی بحث کی دعوت دی ہے۔
Today I have offered to Prime Minister of Pakistan and his son alongwith their political leaders and legal team to have a “ A live legal / constitutional debate with me and my legal team.
— Omar Sarfraz Cheema (@OmarCheemaPTI) May 1, 2022
ان کا کہنا تھا کہ اس قانونی بحث میں وہ خود اور ان کی قانونی ٹیم مخالفین سے بات کرے گی۔
خیال رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے ان کے عہدے کا حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔
حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی نے اکثریت کے ساتھ قائد ایوان منتخب کیا تھا لیکن گورنر پنجاب اس بات پر مصر رہے کہ وہ حمزہ شہباز سے حلف نہیں لیں گے۔
سیاسی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی یقینی طور پر کچھ قانونی پہلوؤں کی وجہ سے اتنے مضبوط انداز میں سامنے آئے ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ لینے سے بھی منع کر دیا تھا۔