اینجلینا جولی کا یوکرین کے جنگ زدہ علاقوں کا دورہ

اداکارہ نے اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی کی حیثیت سے یوکرین کے شہر لیوف کا دورہ کیا، بےگھر افراد سے ملاقات کی، تصاویر بنوائیں۔

ہالی ووڈ اداکارہ اینجلینا جولی نے ہفتے کو یوکرین کے شہر لیوف کا دورہ کیا، وہ روس کے ساتھ جنگ کی وجہ سے بےگھر ہونے والے افراد سے ملنے کے لیے اسٹیشن پر گئیں اور اس وقت وہاں سے نکلیں جب ایئر ریڈ سائرن گونجنے لگے۔

46 سالہ اینجلینا اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کیلیے کام کرنے والی نمائندہ خصوصی ہیں۔

ایجنسی کے مطابق 12 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد نے پچھلے دو ماہ میں اپنے گھر چھوڑے ہیں۔

اسٹیشن کے دورے پر اینجلینا نے رضاکاروں سے ملاقات کی جو کہ بےگھر افراد کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

وہاں ڈیوٹی پر موجود ماہر نفسیات روزانہ 15 افراد سے بات کرتے ہیں، اسٹیشن پر موجود زیادہ تر بچے دو سے دس سال کی عمر کے ہیں۔

اینجلینا نے کچھ بچوں اور رضاکاروں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

بعد ازاں ایئر ریڈ سائرن بجنے لگے تو وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تیزی سے اسٹیشن ے باہر نکلیں اور اپنی گاڑی میں بیٹھ گئیں۔

پچھلے مہینے بھی اینجلینا جولی نے بطور نمائندہ خصوصی اقوام متحدہ یمن کا دورہ کیا جہاں لاکھوں افراد جنگ کی وجہ سے بےگھر ہوچکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر