شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا مسلم لیگ کا آدمی ہے، اسد کھرل
صحافی اسد کھرل نے شہری وجاہت علی کی لیگی رہنماؤں کے ساتھ مبینہ تصاویر شیئر کر دیں، مبینہ ملزم نے کہا واقعہ حادثہ تھا۔
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ تھا اور اس نے شہباز گل کی گاڑی کو جان بوجھ کر ٹکر نہیں ماری۔
عید کے تیسرے دن شہباز گل لاہور سے اسلام آباد براستہ موٹر وے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو ٹکر ماری گئی جس سے ان کی گاڑی الٹ گئی اور وہ اپنے دو ساتھیوں کے سمیت زخمی ہوئے۔
ڈاکٹر شہباز گل @SHABAZGIL کو مبینہ طور پرکار حادثہ کے ذریعے ہلاک کرنیوالے کی وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز اور شیخ روحیل اصغر کیساتھ تصاویر
سچ کیا ہے ؟؟؟ حقائق -تصویریں بولتی ہیں
Hit & Run
سمجھ آئی https://t.co/X9RdAbw38h pic.twitter.com/OTLQvblFq4— Asad Kharal (@AsadKharal) May 6, 2022
حافظ آباد پولیس نے شہری وجاہت علی کو مریدکے سے گرفتار کیا، شہری کا تعلق حافظ آباد سے ہے۔
وجاہت علی نے گاڑی طاہر نذیر نامی شخص سے کرائے پر لی تھی۔
شہری نے بتایا کہ یہ حادثہ تھا، اس کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں۔
شہری کا کہنا تھا کہ حادثہ ہونے کے بعد رکا تھا لیکن شہباز گل کو گاڑی سے نکلتے دیکھا تو ڈر کر بھاگ گیا۔
پولیس کے مطابق جائے حادثہ سے جمع ہونے والے شواہد اور شہری وجاہت علی کے بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ واقعہ حادثہ تھا۔
دوسری طرف صحافی اسد کھرل نے ٹویٹ کرتے ہوئے چند تصاویر شیئر کیں اور یہ دعویٰ کیا کہ وجاہت علی مسلم لیگ (ن) کا کارکن یا حمایتی ہے۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے شخص کے جیسا ایک آدمی لیگی رہنما روحیل اصغر اور حمزہ شہباز کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔