عمران خان نے ایک مرتبہ پھر اسلام آباد کی جانب مارچ کا عندیہ دے دیا

سابق وزیراعظم کا کہنا ہے امریکی سازش کے تحت ہماری حکومت کو گرایا گیا ساری قوم غلامی نامنظور کے خلاف کھڑی ہو گئی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے 20 مئی کے بعد اسلام آباد آنے کی کال دوں گا، ساری قوم غلام نامنظور کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے، اوورسیز پاکستانی سوشل میڈیا کمپین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے ورچوئل خطاب کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا پاکستان کے کرپٹ ترین مافیا کو ہم پر مسلط کردیا گیا، ان شاء اللہ پاکستان کو چوروں ڈاکوؤں اور لٹیروں سے آزاد کرائیں گے۔ سب سے پہلے انہوں نے ہمارے لوگوں کو خریدا، مگر اب ساری قوم غلامی نامنظور کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حمزہ شہباز سے پی پی وفد کی ملاقات ، پنجاب میں پاور شیئرنگ پر معاملات طے

عمران خان نے ایک مرتبہ پھر جانور کے نیوٹرل ہونے کا ذکر کر دیا

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا امریکی سازش کے ذریعے ہماری حکومت کو گرایا گیا، کہا گیا عمران خان بچ گیا تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔ امریکی دھمکی کے بعد ہمارے ارکان بک گئے ، یہاں سے میر جعفر اور میر صادق ان کے ساتھ مل گئے، ہماری حکومت کو بدنام کرنے کے لیے پیسہ چلایا گیا، یہ سمجھتے ہیں شائد امریکہ کے بغیر گزارہ نہیں ہو گا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا 18 قتل کرنے والے کو وزیر داخلہ بنا دیا گیا۔ آپ نے ملک کو تباہ کرنا ہے چوروں کو اس پر بٹھا دیں ۔ یہ لندن کے محلات کی آج تک منی ٹریل نہیں دے سکے۔ یہ کنٹرولڈ لوگ ہیں کبھی اسٹینڈ نہیں کرسکتے ہیں۔ امریکہ کو عادت ہے جو حکم کرے پاکستان مانے۔ کرپٹ ترین مافیا کو ملک پر مسلط کردیا گیا ہے یہ لوگ جہاں بھی جائیں گے چور اور ڈاکو کے نعرے لگیں گے۔

کورونا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا ہمیں نااہل کہتے ہیں ، ہم نے کورونا وبا کا بہترین انداز میں مقابلہ کیا، بھارت میں 55 لاکھ لوگ کورونا سے مر گئے ان کی اکنامک گروتھ مائنس پر چلے گئی ۔ کورونا کے دوران معیشت اور غریب لوگوں کو  بچایا۔

انہوں نے کہا کہ کہاں گئی مہنگائی کم کرنے کی باتیں ، ہر چیز مہنگی ہوتی جارہی ہے۔ اقتدار سنبھالا تو تاریخی خسارہ تھا۔ بیرون ملک جاکر مجھے ہاتھ پھیلانے پڑے ۔ انہوں نے تب حکومت گرائی جب معیشت بہتر ہو رہی تھی ۔ پاکستان کی اکانامی 5.5 فیصد تک گروتھ کررہی تھی ، ہم نے ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا ۔ کسانوں کو پہلی بار ہماری حکومت میں فائدہ ہوا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا رات بارہ بجے عدالتیں کھولی گئیں ہمارے ہاتھ باندھ کر بٹھا دیا گیا۔ سازش کرکے منتخب حکومت کو گرایا گیا۔ ہمارے خلاف احتجاج کرایا گیا۔ کبھی فضل الرحمان اور کبھی بلاول بھٹو زرداری احتجاج کے لیے آرہا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا نائن الیون کی جنگ ہماری نہیں تھی ، مشرف نے ایک کال پر امریکی جنگ کا حصہ بننا قبول کرلیا۔ کولڈ وار کے بعد ہمارے روس سے تعلق ٹھیک نہیں ہوئے۔ میں روس کا دورہ کیا تو امریکہ ناراض ہو گیا۔

متعلقہ تحاریر